ڈی ایچ او ڈاکٹرمتین کو ڈاکٹر یحییٰ نے ایکسرے مشین کا تحفہ دیدیا

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر عبدالمتین کشمیر انٹرنیشنل یوکے کے سربراہ ڈاکٹر یحیی نے ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا تحفہ دیا جو ڈی ایچ او مظفرآباد نے آر ایچ سی ڈنہ میں نصب کرادی جس سے وہاں مقامی مریضوں کو ایکسرے کی سہولت میسر آسکے گی۔ راجہ شمریز خان و اہل علاقہ ڈنہ کا سیکرٹری صحت عامہ اور ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر عبدالمتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آر ایچ سی ڈنہ میں ایکسرے مشین کی ضرورت تھی اب اس مشین کے نصب ہونے سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں گی ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر عبدالمتین نے خصوصی دلچسپی لیکر یہ ایکسرے ڈیجیٹل مشین آر ایچ سی ڈنہ کو دی ہے اس کی مالیت 1.5ملین روپے ہے جو ڈاکٹر یحیی کا ڈنہ کے عوام پر احسان عظیم ہے اس پر ان کا اور ڈی ایچ او مظفرآباد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آر ایچ سی ڈنہ میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر ہو رہی ہیں ادوایات مل رہی ہیں۔



