کامیاب شٹر ڈاؤن‘مطالبات کی منظوری‘آزادکشمیر کے عوام سرخرو ہو گئے،تاجر قیادت

مظفرآباد (سروے جہانگیرحسین اعوان سے) دارالحکومت مظفرآباد کے تاجروں نے جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر کامیاب لاک ڈاؤن مذاکرات کی کامیابی چارٹر آف ڈیمانڈ تمام مطالبات منظور کرنے پرحکومت پاکستان چیف آف آرمی سٹاف اور ممبر کور کمیٹی شوکت نواز میر کا شکریہ ادا کیااور مبارکباد دی ہے کہ کسی کی ہار یا جیت نہیں بلکہ حقوق کیلئے جدوجہد تھی جس میں آزادکشمیر کی عوام تاجران سمیت تمام مکاتب فکر نے بھرپور جذبہ سے شمولیت کی اور ایک جان ہوکر جو کامیاب جدوجہد کی اسکا ثمر اللہ تعالی نے دیا۔ اور آزادکشمیر کے عوام سرخروہوئے یہ جدوجہد صرف اور صرف حقوق کیلئے تھی نہ کہ پاکستان یا اداروں کے خلاف اسکو غلط رنگ نہ دیا جائے اور تضیحک آمیز مواد شوشل میڈیا پر نہ اپ لوڈکیا جائے۔ بعض عناصر اسکو غلط رنگ دے رہے ہیں۔ جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں سستی بجلی سستے آٹے سمیت جملہ مطالبات تسلیم کرانے کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف جو کشمیر نسل ہیں نے اہم اور ذمہ دار انہ کردار ادا کیا۔ ان خیالات کااظہار کونسل وخواجہ بازار کے معروف تاجر ندیم پلہاجی، چوہدری دلاور حسین،وسیم اعوان، شبیر حسین، سجاول حسین، جاوید بٹ، ثاقب چوہدری، ممتاز گیلانی، مبشر فاروقی، خواجہ محسن، حاجی محمد حبیب، ودیگر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حقوق کی جدوجہد کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ ان کے اہلخانہ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کے کردار کی مذمت کرتے ہیں۔