مظفرآباد

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعہ قرض فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے)وزیراعظم آزادکشمیر یوتھ پروگرام کے ذریعہ قرضہ حاصل کرنے کیلئے فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں آزادکشمیر بھر سے 5095فارم 6دنوں میں جمع کر دیے گئے ہیں جن میں معذور افراد کی تعداد 24مرد،4458خواتین 704شامل ہیں اس یوتھ قرضہ پروگرام کے تحت حکومت نے 4ارب روپے مختص کیئے ہیں جبکہ بلا سود قرضہ پر حکومت 1ارب روپے کی سبسڈی دے گی مظفرآباد میں 1042میرپورمیں 61پونچھ ڈویژن میں 366شہریوں نے براہ راست دفاترز میں آکر فارم جمع کرائے جبکہ آن لائن 366شہریوں نے براہ راست دفاترز میں آکر فارم جمع ہو چکے ہیں مظفرآباد میں اس پروگرام کے انچارج قاضی تنویر کی سربراہی میں فارم جمع کیے جار ہے ہیں خواتین کے لیے علیحدہ ڈیسک قائم ہے اس پروگرام کے ذریعہ مستفید ہونے کیلئے عوام میں جوش و خروش پایا جاجاتا ہے جبکہ اس پروگرام میں 18سے 40سال تک عمر کی حد مقرر کی گئی ہے جبکہ 20لاکھ کیلئے 2ہزار روپے 10لاکھ روپے کیلئے 1ہزار روپے 5لاکھ کیلئے 5سو روپے فارم کی رجسٹریشن فیس بک اے جے کے میں جمع کرانی ضروری ہے وزیراعظم کا یہ یوتھ پروگرام انسانی اہمیت کا حامل ہے۔ اوراس سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی مظفرآباد ڈویژن میں فارم حاصل کرنے والوں کی تعداد زیاد ہ ہے۔

Related Articles

Back to top button