مظفرآباد

سرویکل کینسر سے آگاہی کے حوالے سے جہلم ویلی میں سمینار انعقاد

ہٹیاں بالا(بیوروپورٹ) سرویکل کینسر سے آگاہی پر ضلع جہلم ویلی میں تفصیلی سیمینار کااہتمام کیا سمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید احمد شاہ۔ڈی ایس پی سیاب عباسی،ایم اس ڈاکٹر محمد یاسین، ضلع مفتی جمال، میر، معرف کے پروگرام منیجر راجہ عتیق، کمیونٹی سروسز پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوڈانیٹر، سید زاکر حسین شاہ،سول سوسائٹی، کونسلر صاحبان، میڈیا نمائندگان، ودیگر شرکت کی مقررین نے کہا کہ اس سمینار کا مقصد خواتین میں اس مہلک مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور بروقت تشخیص کی اہمیت کو اُجاگر کرنا تھا۔ سیمینار میں محکمہ صحت کے افسران، ماہر ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، سماجی رہنماؤں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرینِ صحت نے بتایا کہ سرویکل کینسر خواتین میں پایا جانے والا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، بشرطیکہ اس کی بروقت تشخیص ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیماری زیادہ تر ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کے باعث ہوتی ہے، جس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن نہایت مؤثر ذریعہ ہے۔ مقررین نے خواتین کو باقاعدہ میڈیکل چیک اپ، پیپ اسمئیر ٹیسٹ اور اسکریننگ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ابتدا میں اس مرض کی علامات واضح نہیں ہوتیں، تاہم غیر معمولی خون آنا، پیڑو میں درد اور غیر معمولی رطوبت جیسی علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ سیمینار میں احتیاطی تدابیر، صحت مند طرزِ زندگی اور طبی سہولیات تک رسائی پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔شرکاء نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور حصہ لیا اور سیمینار کو نہایت معلوماتی قرار دیا۔ آخر میں منتظمین نے مطالبہ کیا کہ سرویکل کینسر سے متعلق آگاہی مہمات کو مزید وسعت دی جائے اور دیہی و پسماندہ علاقوں میں خواتین کے لیے مفت اسکریننگ اور ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button