ٹماٹر بلرائلر مرغ سے بھی مہنگا‘ فی کلو قیمت 5سو روپے سے تجاوز

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی) شہر اقتدار میں ٹماٹر برائلر مرغ سے مہنگا ہو گیا۔ ٹماٹر فی کلو 450سے 500روپے جبکہ برائلر مرغ 334روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ مظفرآباد ڈویژن سمیت آزادکشمیر بھر میں محکمہ زراعت زمینداروں کسانوں کو آج تک سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہیکہ مقامی سطح پر لوگ اپنی زمینوں میں کھیتی باڑی کریں یا گھر یلوں سطح پر کچن گارڈنگ کر کے ٹماٹر مرچ کڑم پالک سمیت مختلف اقسام کی سبزیاں کاشت کریں۔ محکمہ زراعت حکومتی سرپرستی میں اس طرف خصوصی توجہ دیتا تو آج ٹماٹرمقامی سطح پر لوگوں کو سستے داموں میں میسر ہو سکتے تھے ٹماٹر کی کاشت کے حوالہ سے ڈنہ، کچیلی، کوٹ سمیت علاقے انتہائی مشہور تھے جہاں لوگ اگاتے تھے اور ایک دوسرے کو تحفہ تک بھیج دیتے تھے لیکن آج وہی ٹماٹر ان علاقوں میں محکمہ زراعت کی بے حسی کا شکار ہو گیااور اب کم ہی کسی گھر میں ٹماٹر موجود ہو۔ اس طرح لیپہ ویلی، نیلم ویلی، چکار، کہوڑی پٹہکہ کے کسانوں کی بڑی تعداد سبزیاں اگاتے تھے بالخصوص دھنی مائی صاحبہ میں آج بھی سبزیاں اگا کر لوگ فروخت کرتے ہیں۔ حکومت اس طرف خصوصی توجہ دے۔