مظفرآباد

سپریم کورٹ بار کے انتخابات مکمل، راجہ آفتاب احمد نے میدان مارلیا

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے انتخابات 2025۔26 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹلی سے راجہ افتاب احمد ایڈووکیٹ 21 بلقیس رشید منہاس ایڈووکیٹ 09 ووٹ حاصل کر سکیں، پلندری سے راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے 11 جبکہ بلقیس رشید منہاس ایڈووکیٹ نے 09 ووٹ، ضلع باغ سے راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے 11 جبکہ بلقیس رشید منہاس ایڈووکیٹ نے سات ووٹ، ضلع میرپور سے راجہ آفتاب ایڈووکیٹ نے 79 بلقیس رشید منہاس ایڈووکیٹ نے 58 اور ضلع مظفرآباد سے راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے 102 جبکہ بلقیس رشید منہاس ایڈووکیٹ 80 ووٹ حاصل کر سکیں۔ اس طرح راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے 241 ووٹ جبکہ بلقیس رشید منہاس ایڈووکیٹ177 ووٹ حاصل کر سکیں۔ اس طرح راجہ افتاب احمد خان ایڈووکیٹ 64 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن 2025-26 انتخابات مکمل ہوتے ہی نتائج کا اعلان کر دیا گیا،معروف قانون دان راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے 241 ووٹ حاصل کر کے 64 ووٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

Related Articles

Back to top button