مظفرآباد

مہاجرین ممبران سے وزیر نہ بنائے جانے کی صورت میں معاملہ عدالت چیلنج کرنے کیلئے مشاورت

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)مہاجرین ممبران اسمبلی میں سے وزیر نہ بنائے جانے کی صورت میں معاملے کو عدالت میں چیلنج کرنے کے لیے صلاح و مشورے شروع کردیے گئے ہیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق مہاجرین ممبران اسمبلی نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر ان میں کسی کو ایکشن کمیٹی کے دباؤ پر اگر کابینہ میں شامل نہ کیا گیا تو وہ اس معاملے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔مہاجرین ممبران اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ روایات اور قانون کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ میں مہاجرین ممبران اسمبلی کی ایک مخصوص حد تک شمولیت ضروری ہے اور مہاجرین ممبران اسمبلی کے اس حق کو کسی دباؤ پر اگر حکومت نے سلب کرنے کی کوشش کی تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکٹاں?یں گے۔ان ممبران کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1948 سے کے کر اب تک صدارتی نظام ہو،پارلیمانی نظام ہو یا نامزد حکومتیں ہوں ان سب میں انھیں نمائندگی دی گئی اب ممبران اس حق کو کسی صورت میں سلب نہیں ہونے دیں گے اور اسکے حصول کے لیے ہر آں?ینی،قانونی اور سیاسی جد وجہد کریں گے۔

Related Articles

Back to top button