مظفرآباد

دکھی انسانیت کی خدمت کرنا میرا مشن ہے، اسد جمال

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یتیم بے سہارا بچوں کو سہارا دینے کیلئے قائم جمال فاؤنڈیشن کے چیئر میں میاں اسد جمال نے کہا ہیکہ دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے یہ خدمت میرے لیے اعزاز او سکون کا باعث ہے جمال فاؤنڈیشن کے پاس 75بچے زیر کفالت ہیں جن کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور اچھے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں گھر کا ماحول فراہم کیا گیا تاکہ یہ احساس کمتری یا محرومی کا شکار نہ ہوں اپنے بچوں کی طرح ان کی پرورش کرتا ہوں پاک فوج کا بھرپور تعاون حاصل ہے جن پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں حالیہ دنوں میں کیل نیلم سے 3معصوم بچے ضلعی انتظامیہ نے تحویل میں دیے ہیں جن کی داستان انتہائی دردنا ک ہے حکومت آزادکشمیر اور مخیر حضرات ان بچوں کی کفالت کیلئے ضرور سرپرستی کریں یتیم بے سہارا بچوں کے سر پر ہاتھ رکھنا سب سے بڑا اجر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محاسب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں اسد جمال نے کہا کہ جمال فاؤنڈیشن کے کے دو کیمپس مظفرآباد میں قائم ہیں جو نیئر بچوں بچیوں کے علیحدہ اور سینئر بچوں کیلئے علیحدہ سے ایک بنک اور ایک چہلہ میں قائم ہے انہوں نے کہا کہ حکومت جمال فاؤنڈیشن کو اراضی فراہم کرے تو بھرپور ادارہ قائم کروں گا۔ جس میں آزادکشمیر بھر سے یتیم بے سہارا بچوں کو سہولیات کے ساتھ پرورش تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button