مظفرآباد

سائیں سخی سہیلی سرکار کے عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہوگا،اقبال وار

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریڑ خواجہ اقبال وار نے کہا ہیکہ حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے 126ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 13جنوری بروز منگل کو ہوگا۔ دعائیہ تقریب میں وزیر اوقاف چوہدری رفیق نیئر، سیکرٹری خالد محمود مرزا شریک ہوں گے۔ عرس مبارک کیلئے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی ضلعی انتظامیہ محکمہ پولیس سمیت جملہ محکمہ جات اداروں کا مکمل تعاون شامل ہے عرس مبارک کی اختتامی دعائیہ تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی شرکت متوقع ہے محکمہ اوقاف کے منیجر سمیت عملہ کو ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں صحت و صفائی کا عمل مکمل کیا گیا ہے زائرین بھی عرس مبارک کے دوران عملہ اوقاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں کسی کو بھی مسئلہ ہو تو وہ براہ راست رابطہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے عرس مبارک کے سلسلہ میں انتظامات بارے محاسب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منیجر اوقاف چوہدری یوسف، راجہ سلیم، راجہ ظہیر ودیگر بھی موجود تھے خواجہ اقبال وار نے کہا کہ مزار حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کی تزئین و آرائش کی گئی ہے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے قریب ہے زائرین کے لیے باعزت طور پر لنگر کی فراہمی کا انتظامیہ حسب روایت کیا گیا ہے رہائش کا نظام کر رکھا ہے۔ انشاء اللہ عرس مبارک کے دوران زائرین کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے

Related Articles

Back to top button