مظفرآباد

ماہ رمضان میں سفید پوش‘ نادار لوگوں کا خصوصی خیال رکھا جائے‘سردار عتیق

راولپنڈی / مظفرآباد (محاسب نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی غوری ٹاؤن میں معروف بزنس مین راجہ سرفراز خان CEO Aura land marketing کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت۔اس موقع پر سابق صدر راولپنڈی بار ایسوسی ایشن سردار عبد الرازق خان ایڈووکیٹ، سردار عابد رزاق خان، چیئرمین مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان، صدر مسلم کانفرنس راولپنڈی و اسلام آباد سرکل سردار عاصم عباسی،صدر یوتھ ونگ راولپنڈی اسلام آباد سرکل سردار عامر نور،ڈاکٹر عابد عباسی، مرکزی وائس چیئرمین یوتھ ونگ راجہ ذکی جبار ایڈووکیٹ، سردار اجمل نکیالوی،راجہ بابر ستی معروف بزنس مین، راجہ باسط خان،وائس چیئرمین یوتھ اسلام آباد راجہ شاہد خان، صحافی عنصر عباسی، سردار اشفاق احمد خان،عقیل عباسی،عمر عباسی، و دیگر بھی موجود ہیں۔اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ ماہ رمضان میں سفید پوش اور نادار لوگوں کا اس ماہ خصوصی خیال رکھا جائے۔ماہ رمضان تزکیہ نفس اور گناہوں کی بخشش کا مہینہ ہے۔ماہ رمضان المبارک اللہ پاک کی طرف سے اپنے بندوں کے لیے خصوصی بیش بہا نعمت ہے ماہ مبارک کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا دوزخ سے نجات ہے اس ماہ کا ہر ایک لمحہ قدرت کا انمول تحفہ ہے ماہ رمضان میں نوافل کا ثواب فرضوں کے برابر، فراض کا ثواب 70 گناہ زیادہ عطا کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک میں تمام اسلامی کتب کا نزول ہوا، ہمارے حضور اقدس ؐ پر قرآن کریم رمضان المبارک میں نازل ہوا اور تکمیل 23 برسوں میں ہوئی، مسلمانوں پر روزے 2 ہجری کو فرض ہوئے، روزہ اسلام کا تیسرا رکن ہے اور ہر بالغ مرد و عورت پر فرض ہے روزہ تزکیہ نفس بھی ہے اور تزکیہ روح بھی اس ماہ کے آخری عشرے میں ممکن ہو تو اعتکاف لازمی کریں اور لیلتہ القدر کی تلاش بھی لازمی کریں آخری عشرے کی طاق راتوں میں ضرور قیام کریں اور اس رات کی برکات حاصل کریں اور ہمیں رمضان المبارک کے علاہ پوری زندگی کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں گزاریں گے تو ہمیں دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل ہو۔

Related Articles

Back to top button