مہاجرین نشستیں،خاتمے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، چوہدری انوار الحق

ًاسلام آباد(بیورورپورٹ‘پی آئی ڈی)آزاد کشمیر میں سٹریٹجک انسٹالیشنزکی حفاظت کے لیے آج بھی پرائم منسٹر سیکرٹیریٹ مظفرآباد میں فرنٹیر کانسٹیبلری تعینات ہے، فرنٹیر کانسٹیبلری ایک دن کے لیے بھی واپس نہیں گئی، ابھی چند دن پہلیفیڈرل گورنمنٹ کے اداروں کی جانب سے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا، کہ کچھ سٹریٹجیک انسٹالیشنز کو ہمارے دشمن ملک، ”را” اور اس کی ایجنسیاں ٹارگٹ کرنا چاہ رہی ہیں،اب اس کی preemption کے لیے گورنمنٹ آف آزاد کشمیر نے حفاظتی اقدامات کرنے ہیں،مہاجرین نشستوں کے خاتمے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ مطالبہ بنیادی طور پر مسئلہ کشمیر کو صرف سردخانے میں دھکیلنے کے لئینہیں بلکہ دفن کرنے کے مترادف ہے، اس حوالے سے یکطرفہ پروپگنڈا کیا جا رہا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی منظم جماعت نہیں ہے، کبھی یہ نیشنلسٹ جماعتوں کے ساتھ اکھٹے ہو جاتے ہیں اور کبھی یہ ان سے علیٰحدگی کا اعلان کردیتے ہیں، اعمال کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے، معاملات ہمیشہ خوش اسلوبی سے ہی حل ہوتے ہیں،پاک فوج آزدکشمیر کے دفاع کے لیے انگنت قربانیاں دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے دنیا نیوز کے پروگرام“ TONIGHT with SAMAR ABBAS”میں اینکر پرسن ثمر عباس سے گفتگو میں کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ معاملات کو حل کرنے کی شرط اول ہی یہی ہے کہ آپ کے معاملات و مطالبات ریاست کے آئینی ڈھانچے کو کسی صورت نقصان نہ پہنچائیں، اگر آپ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں، آپ سوشل میڈیا پر ایسے نیریٹو بناتے ہیں جن سے انتشار اور انارکی کی بو آتی ہے۔