مظفرآباد

سیاسی قائدین کیخلاف سوشل میڈیا وار، عوام کا ناپسندیدگی کا اظہار

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)آزادکشمیر کے عوام غالب اکثریت نے سوشل میڈیا پر آزادکشمیر کے قائدین کے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر انتہائی ناپسندگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر ایک پرامن علاقہ اس کے اپنی روایات ہیں ان روایات کو پامال نہ کیا جائے ان کو نہ کچلا جائے۔روایا ت اخلاقیات کا پاس لحاظ رکھا جائے۔ ورنہ کسی کے پاس کچھ نہیں بچے گا دنیا مقافات عمل ہے۔ حساب کتاب اس دنیا پر برابر ہونا ہے۔ سردارعتیق،فاروق حیدر آزادکشمیر کے سابق وزراء اعظم ایک بار نہیں دو دو بار وزیراء اعظم رہ چکے ہیں۔ سردار عتیق اور فاروق حیدر کے آباؤد اجداد کی اس خطہ کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔ اگر یہ کہاجائے تو غلط نہیں ہوگا کہ آزادکشمیر کا موجودہ سٹریکچر سردار قیوم سردار ابراہیم کے ایچ خورشید اور چوہدری نور حسین کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ اس ریاست کو موجودہ شکل میں لانے انتظامی ڈھانچہ کھڑا کرنے انفراسٹریکچر بنانے میں سردار عتیق اور فاروق حیدر کا کلیدی رول ہے۔ ان کے بارہ میں چند افراد کی طرف سے لہو بیہودہ گفتگو قابل مذمت ہے۔ سردار عتیق فاروق حیدر آزادکشمیر کا سیاسی قومی اثاثہ ہیں۔ یہ دونوں پاور پولیٹکس میں موجودہیں ان کی حمایت ومخالفت اخلاقیات کے اندر رہ کر کرنا جائز ہے یہ قومی لیڈر ہیں اس لیئے ان پر تنقید وحمایت بھی کرنی چاہیے تاہم اخلاقی حدود کے اندر رہ کر سیاسی مخالفت کرنا عین جمہوری اصولوں کے مطابق ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی سوال کیا گیا کہ کیااپنے لیڈروں کے بارہ میں اسطرح کی گفتگو پاکستان سمیت اوس پڑوس کے کسی ملک میں ہورہی ہے۔

Related Articles

Back to top button