چھ ماہ سے 5سال تک عمر کے بچوں کو خسرہ روبیلا سے بچاؤ کی مہم

میرپور (بیورو رپورٹ) آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع میرپور میں بھی06 ماہ سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ و روبیلا (MR) وائرس سے بچاو کی12روزہ قومی مہم جو کہ 17 نومبر سے 29 نومبر تک شروع ہو رہی ہے اس سلسلے میں (OverSights & Coordination (کمیٹی ڈسٹرکٹ میرپور کی میٹنگ کا پہلا با ضابطہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر و چیئرمین کمیٹی یاسر ریاض نے کی۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے خسرہ وروبیلا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی خالد،ڈائریکٹر ایڈمن ایم ڈی اے کلیم احمد جرال،ضلع مفتی عبدالغفار سلفی، DEOمردانہ محمد اسحاق،DEOزنانہ فرخ اویس، AD سول ڈیفنس محمد اشتیاق، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اشرف، AD لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد قیوم بٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف جمیل،DFO فاریسٹ مظہر لطیف، ایکسین بلڈنگ محمد ثاقب حسین، ایکسین یاسین طاہر، ایکسین چکسواری وقار حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹرپی ایم یو ارشد محمود، ایکسین برقیات شوکت سرفراز عباسی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد ساجد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت قمر ایوب، DFC فوڈسید عدنان علی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرمحمد جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر PMU محمد عرفان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد رمضان،ریسرچ آفیسر علی شان نے شرکت کی۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس و فوکل پرسن MR محمد ریاض نے ملٹی میڈیا پر بریفنگ (Presentation)دی۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے کمپین کی اہمیت اور افادیت کے علاوہ شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ انہوں نے کہاکہ خسرہ و روبیلا ایک جان لیوا بیماری ہے جس سے بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت عامہ ضلع میرپور کی ٹیمیں پورے ضلع بھر کے سکولوں اور کمیونٹی میں جا کر آؤٹ ریچ ویکسینیشن سیشن کریں گی جہاں پر 06 ماہ سے 05سال تک عمر کی تمام بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ لگایا جائے گا۔ان ٹیموں کی مانیٹرنگ و دیکھ بھال کے لیے فرسٹ لیول سپروائزر،سیکنڈ لیول سپروائزر و ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کے ذمہ داران و آفیسران کو مامور کیا گیا ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔اس ضمن میں ضلع بھر میں سکولز اور کمیونٹی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ عوام کو بہتر معلومات پہنچائی جا سکیں۔خاص طور پر پرنٹ الیکٹرانک میڈیا اپنا مثبت کردار اداکریں۔ڈپٹی کمشنر وچیئرمین کمیٹی یاسر ریاض نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کینسر سے بچاؤ کی اس مہم میں اپنا جاندار کردار ادا کریں۔ آزادکشمیر بھر میں خسرہ سے بچاؤ کی مہم کو ایک قومی ومذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرنا نہ صرف حکومت یا محکمہ صحت عامہ کی ذمہ داری ہے بلکہ ہر شہر ی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا اس میں اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے تاکہ06 ماہ سے 05 سال تک کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔انھوں نے مزید کہا کہ میڈیا کسی بھی معاشرے کی مثبت اکائی ہوتی ہے لہٰذا آج سے لے کر مہم ختم ہونے تک میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کرے تا کہ عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں اور ان تک درست و بہتر معلومات بہم پہنچائی جا سکیں


