مظفرآباد

سیکرٹری ایلمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن کے اقدامات سے گڈ گورننس قائم

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) آذاد کشمیر جناب سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے گزشتہ اور حالیہ اقدامات جس میں ایلیمنٹری اساتذہ کی سکیل اپگریڈیشن، پرائیویٹ تعلیمی ادراجات کی مانیٹرنگ کا مربوط نظام اور سرکاری تعلیمی ادراجات کی بہتری کے لیے مثبت اقدامات ہیں سکولوں کی بہتری کے لیے مقامی وفود سے ملاقات اور کمیونٹی کی جائز شکایات کا فل الفور ازالہ شامل ہے موجودہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اساتذہ کی ترقیابیاں جیسے احسن اقدامات لائق تحسین ہیں جناب قاضی عنایت صاحب سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جملہ اقدامات سے گورنمنٹ کی گڈ گورننس بہتر ہوئی ہے جس سے عوام کا اعتماد انوار الحق اور جناب کی حکومت پر بڑھا ہے موجودہ وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی وزیر تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور قاضی عنایت صاحب سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی سرپرستی میں جو اقدامات ہوئے اس سے انوار سرکار کی ساکھ عوام کے سامنے بہتر ہوئی اگر قاضی عنایت صاحب سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جیسے انتہائی دیانتدار، فرض شناس اور محنتی افیسز بیوروکریٹ کی تقلید دیگر محکمہ جات کے سیکرٹری حضرات کریں تو انوار حکومت کی ساکھ اور مستحکم ہوگی اگر اس طرح کے اقدامات جاری رہے تو محکمہ تعلیم ریاست کا ایک مثالی اور بہترین ادارہ ثابت ہوگاازاد کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال کے استحکام کے لیے چوہدری انوار الحق صاحب کا وزیراعظم برقرار رہنا عوامی مفاد میں بہتر ہو گا۔ان خیالات کا اظہار مظفراباد حلقہ نمبر 02 لچھراٹ کے مشہور و معروف سماجی و سیاسی کارکن جناب محمد عارف خان عباسی صاحب نے مظفراباد میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔۔۔

Related Articles

Back to top button