مظفرآباد

نیو رضوان جیولرز کا افتتاح، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، تاجران

مظفرآباد (محاسب نیوز) سابق میئر بلدیہ چوہدری منظور اور معروف تاجر اورنگزیب صراف نے مدینہ مارکیٹ میں قائم ہونے والی نیو رضوان جیولرز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں شہر کے تاجروں، دکانداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس سے تقریب ایک شاندار اجتماع کی صورت اختیار کر گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ مدینہ مارکیٹ میں جدید طرز کا جیولرز شاپ قائم ہونا خوش آئند ہے، جس سے صارفین کو زیورات کے معیاری اور منفرد ڈیزائن باآسانی دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ نہ صرف کاروباری حلقوں میں نیک نامی کمائے گا بلکہ علاقے کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی مثبت اضافہ کرے گا۔ نیو رضوان جیولرز کے مالک رضوان زرگر نے تمام معزز مہمانوں اور تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعا اور حوصلہ افزائی ہی اس کاروبار کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے عزم کیا کہ گاہکوں کو اعتماد، معیار اور دیانتداری کے ساتھ بہترین سروس فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button