مظفرآباد
آصف مجید چشتی، ڈی جی لوکل گورنمنٹ تعینات

مظفرآباد (محاسب نیوز) ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مظفرآباد آصف مجید چشتی، ڈی جی لوکل گورنمنٹ تعنیات،محکمہ سروسز سے نوٹیفکیشن جاری، ڈی لوکل گورنمنٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنمبھال لیا، تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے لوکل گورنمنٹ کے سنئیر ترین افیسر ڈویژنل ڈائریکٹر مظفرآباد آصف مجید چشتی کو مستقل بنیادوں پہ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دہی ترقی آزاد کشمیر، تعنیات کر دیا گیا،جسکا با ضابطہ محکمہ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نو تعنیات ڈی جی نے چارج سنمبھال کے کام شروع کر دیا، ان کے دفتر پہنچنے پہ محکمہ کے افسران اور اہلکاران کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا،اعلی افیسران،عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے آصف مجید چشتی کو ترقیاب ہونے پہ مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا،




