قیمت 2595روپے‘گرافروش سلنڈر 3ہزار میں فروخت کرنے لگے

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی کمزور گرفت یا ملی بھگت اپنی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد میں مکمل ناکام، گھریلو سلنڈر کی قیمت 2595/-جاری کی گئی لیکن سلینڈر مالکان 3ہزار روپے فی سلنڈر فروخت کرتے ہیں ہیں ریٹ لسٹ کی قیمت پر سلنڈر دینے سے مکمل انکاری ہے شہریوں اور سلنڈر دکان کے مالکان کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بنے رہے ریٹ لسٹ کے مطابق سلنڈر فروخت نہیں کریں گے۔ سلنڈر مالکان کا واضع جواب۔ شہری سیاسی سماجی حلقوں کا شدید رد عمل ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی سے اپنی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے محمد عمران، بشیر حسین، رفیق اعوان، طاہر احمد، بلال احمد نے کہا کہ پرائس کنٹرول یا توریٹ لسٹ جاری ہی نہ کرے اگر جاری کرتی ہے تو اس کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔