مظفرآباد
شاریاں‘سائیں باغ اور گردونواح میں نوجوان ناجائز اسلحہ استعمال کرنے لگے

شاریاں (نمائندہ محاسب)شاریاں سائیں باغ اور گردونواح کے علاقوں میں نوجوان نسل میں ناجائز اسلحہ کا آزادانہ بیدریغ استعمال ہونے لگا گھروں کے مکینوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو گئی رات کے اوقات میں خواجہ محلہ شاریاں میں خواجہ اشرف کے گھر پر 30بور پستول کا فائر نوجوان بیٹا اورسوئی ہوئی معصوم بچی گولی لگنے سے بال بال بچ گئے علی الصبح واقع کی اطلاع ملتے ہی میڈیا نمائندگان اور پولیس موقع پر پہنچ گئے علاقہ مکینوں کاانسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر ایس پی ضلع جہلم ویلی سے شاریاں اور گردونواح کے علاقوں میں ناجائز اسلحہ کا آزادانہ بیدریغ استعمال اور روک تھام کے حوالہ سے سرچ آپریشن کرنے کا بھر پور مطالبہ