مسلم کانفرنس کو مضبوط بنانے کیلئے رہنما و کارکنان میدان میں نکلیں،سردار عتیق

بھمبر(بیورورپورٹ)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کو مضبوط و منظم بنانے کیلئے پارٹی رہنما و کارکنان متحد ہو کر میدان عمل میں نکلیں، ڈڈیال اور بھمبر میں کامیاب شاندار کنونشن پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے، جس پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے عہدیداران و کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، ریاست میں سیاسی فضا کو سازگار بنانے کیلئے مسلم کانفرنس کے کارکن اہم کردار ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم و صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے بھمبر دورے کے موقع پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی طاقتور نظریاتی ریاستی سیاسی جماعت ہے۔ ریاست کی عوام کے لیے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، مسلم کانفرنس ایک نظریے کا نام اور ہمیشہ نظریاتی کی سیاست کی ہے اقتدار کی نہیں۔ صدر جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان بھارت ظلم سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس الحاق پاکستان کی علمبردار ہے۔آزاد کشمیر بھر میں ورکرز کنونشن منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں عوام کی شرکت اس بات کی نوید ہے کہ مسلم کانفرنس ہی ریاستی تشخص علمبردار جماعت ہے، مسلم کانفرنس کو روز اول سے سازشوں کا سامنا رہا ہے، قائد اعظم نے مسلم کانفرنس کو اپنی جماعت کہا تھا۔پاکستان کے اداروں اور جماعتوں سے کہتا ہوں قائد کی جماعت کے نظریے پر عمل کریں کشمیر کی ساری جماعتیں محب وطن ہیں لیکن کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ صرف مسلم کانفرنس کے لوگوں کے سینوں میں لگا ہوتا ہے، دیگر مقررین نے کہا پاک فوج ہمارے سروں کا تاج ہے معرکہ حق میں پاکستانی افواج نے ثابت کر دیا پوری دنیا میں پاکستانی افواج جیسی کوئی بھی فوج نہیں جنہوں نے چند منٹوں میں دشمن کے فضائی اڈوں کو تباہ کر دیا ہمارے لیے اس سے فخر کی کیا بات ہو سکتی ہے۔




