مظفرآباد
چیئرمین علماء مشائخ صاحبزادہ ذوالفقار کا دورہ مظفرآباد، والہانہ استقبال

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) چیئرمین علماء مشائخ آزادکشمیر صاحبزادہ ذوالفقار کی دربار حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار آمد مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی ان کے ہمراہ امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر سجادہ نشین دربار عالیہ ڈنگہ کوٹ شریف صاحبزادہ یاسین اعوان ملک عنایت کریم،راجہ پرواز، اویس اعوان، صاحبزادہ ذوالفقار ودیگر بھی تھے۔ اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوے صاحبزادہ ذوالفقار نے کہا کہ اولیاء اللہ کے مزار رشد وہدایت کا ذریعہ ہیں۔ باادب بامراد بے ادب بے مراد ہوتا ہے ان اولیاء اللہ کے مزارات پر دن کو ہزاروں کی تعداد میں ذائرین حاضری دیتے ہیں۔ اور ان کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔




