مظفرآباد

مظفرآباد کا اعزاز سید فاضل حسین نے PHDکی ڈگری حاصل کر لی

مظفرآباد(محاسب نیوز)آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا ایک اوربڑا اعزاز:سید فاضل حسین لیکچرر اردو ڈگری کالج بلگراں نے الحمد اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔ موصوف نے ”معاصر اردوناول: مابعد جد یدمطالعہ“کے عنوان سے مقالہ ڈاکٹر شیر علی، صدر شعبہ اردو الحمد اسلامک یونیورسٹی کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ان کے مقالے کی بیرونی جانچ ڈاکٹر محمد محفوظ جامعہ ملی اسلامیہ نیو دہلی اور سرینگر یونیورسٹی کی پروفیسر نصرت جبیں نے کی۔ جب کہ ملک کے اندر نمل یونیورسٹی سے ڈاکٹر نعیم مظہر صاحب اور فیڈرل اردو یونیورسٹی سے ڈاکٹر سعدیہ طاہر نے مقالے کی جانچ بھی کی اور زبانی امتحان بھی لیا۔جس میں مقالہ نگار نے مقالے کا کام یاب دفاع کیا اور ڈگری کے حق دار ٹھہرے۔پی۔ ایچ۔ ڈگری حاصل کرنے پر مختلف مکاتب فکر نے”ڈاکٹرسید فاضل حسین“ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہار کیااور مزید ترقی وکامیابی کیلئے دعا بھی کی۔ ڈاکٹرسید فاضل حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اللہ پاک کا بہت احسان ہے کہ وہ خواب جو نو سال پہلے دیکھا تھا۔آج اس کو تعبیر مل گئی۔یہ خواب دیکھا تھا کہ راقم مابعد جدید تھیوری کو آسان بنا کر پیش کرنے کی کوشش کرے گا۔اس کی روشنی میں تخلیقی ادب کا مطالعہ کرے گا۔ انتہائی واجب الااحترام استاد محترم ڈاکٹر شیر علی کی خصوصی دلچسپی سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔معاصر اردو ناول:مابعد جدید مطالعہ‘ایک ایسا موضوع تھا جو آسان نہ تھا اردو ادب کا طالب علم جانتا ہے کہ اس کی کلی صورت سامنے لانا ناممکن بات ہے۔راقم نے کوشش کی کہ مابعد جدیدیت کو آسان بنا کر پیش کیا جائے۔یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ میں کتنا کام یاب ٹھہرائے۔آپ سب کی دعاؤں، تہنیتی پیغامات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button