مظفرآباد

حکومت ریاستی دارالحکومت کے حل طلب مسائل کو اہمیت دے، زاہد امین

روڈ آئی لینڈ امریکہ (محاسب نیوز)چیئرمین مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن زاہد امین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کی خاطر لازوال قربانیاں دینے والے شہریان مظفرآباد، حکومت، سیاسی قیادت اور مزاحمتی قائدین سے عدل و انصاف کے طلب گار ہیں، کیپیٹل سٹی کے اہم ترین حل طلب معاملات کو بھی اہمیت دی جائے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد میں نیلم جہلم کے نقصانات کے ازالہ کیلئے ستمبر 2018ء میں پی ایس ڈی پی (PSDP) سے ختم کی گئی جھیکا گلی کوہالہ مری ایکسپریس وے کی بحالی کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ بمطابق ماسٹر پلان ریڈیو کالونی کی اراضی پر بڑے پارکنگ پلازہ کی تعمیرات کیلئے بھی حکومت پاکستان کی رضامندی درکار ہے، انہوں نے کہا کہ 1990ء کے مہاجرین جموں و کشمیر کے گوناں گوں مسائل کے حل پر دونوں حکومتوں نے تاحال سنجیدہ عملی اقدامات نہیں کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور 2021ء میں منسوخ شدہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ پیکیج کی بحالی کو مسلسل ٹرخا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء کے ہوائی اعلانات جب کہ حکام کے سرکاری مکتوبات نیا انتخابی پھندہ ہیں، انہوں نے نئی نسل کے غیور حق پرستوں سے کیپیٹل سٹی کی بہتری پر بھی عملی توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Back to top button