مظفرآباد

اقتدار میں پنجاب سے مضر صحت کیمیکل ملے پاؤڈر کی آمد جاری

مظفرآباد(رپورٹ:جہانگیر حسین اعوان سے)شہر اقتدار میں پنجاب پاکستان سے مضر صحت کیمیکل ملے پاؤڈر کی آمد جاری، فوڈ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن کی نظروں سے اوجھل ہے۔ اس پاؤڈر کے استعمال سے معصوم بچے اور بڑے لوگ بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ مظفرآباد ڈویژن میں دودھ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے حکومت ڈیری فارمز کی سرپرستی کر کے محکمہ امور حیوانات ڈیری ڈویلپمنٹ فارمنگ کے ذ ریعے آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ ڈیری فارمنگ کی طرف آئیں اور دودھ کی ضروت پوری ہو سکے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری دیسی دودھ دہی میسر آسکے۔ جو اس وقت انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شہری کیمیکل ملے پاؤڈر سے تیار دودھ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ شہری عوامی سیاسی سماجی علمی ادبی حلقوں محمد عمران،رفاقت احمد، بشارت جگوال، ظہیر قریشی، عبدالصمد، غفور اعوان، بشیر احمد ودیگر نے وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر امور حیوانات سے مطالبہ کیا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن سمیت آزادکشمیر بھر میں ڈیری فارمرز کی سرپرستی کر کے ان کو سہولیات فراہم کی جائیں جو کہ ایک انڈسٹری ہے اور شہریوں کو خالص معیاری دودھ دہی فراہم ہوں گی وہ زیادہ سے زیادہ دودھ دہی خالص فراہم کرسکیں گے۔ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران نے کیمیکل ملے دودھ فروخت کرنے والوں کو نکیل ڈال رکھی تھی جس کی اب بھی ضرورت ہے کیونکہ پاؤڈر خفیہ طریقہ سے مظفرآباد لایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button