مظفرآباد

انٹرمیڈیٹ سال اول نتائج بارے تشکیل کردہ کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی

مظفرآباد(محاسب نیوز/پی آئی ڈی) آزاد جموں وکشمیر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میر پور کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ نے امتحان انٹر میڈیٹ سال اول فرسٹ اینول 2025ء کے نتائج کا اعلان 31 اکتوبر 2025 کو کیا۔ نتائج کے دو دن بعد سوشل میڈیا پر ان نتائج پر اٹھنے والے سوالات پر مجاز اتھارٹی نے کالجز کی سطح سے ماہرین مضامین پر مشتمل جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال کیلئے زیر نمبر پورٹڈ رائٹر رامتحانات / 76-5565 / 2025 مورخہ 2025-11-04 کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی نے مورخہ 06 تا 08 نومبر 2025 تک رینڈم سیمپلنگ فارمولے کے تحت حصہ انشائیہ سکین شدہ جوابی کاپیوں کی MOCK مارکنگ کر کے رپورٹ جمع کروائی۔ مورخہ 2025-11-11 کو مجاز اتھارٹی بورڈ کے حکم پر لوکل جانچ پڑتال کمیٹی کی مارک شدہ جوابی کاپیوں اور مزید چند ایک جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال / Evaluation کروانے کیلئے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ مجاز اتھارٹی نے جناب چیئر مین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کو ایک مراسلہ برائے جانچ پڑتال ای۔ مارکنگ تحریر کیا۔ فیڈرل بورڈ نے اپنی کمیٹی سے مورخہ 11 تا 12 نومبر 2025 ء کو انہی جوابی کا ہیوں کی جانچ پڑتال Evaluation کروائی اور مورخہ 2025-11-12 کو فیڈرل بورڈ کی طرف سے مارکنگ کے معیار کے متعلق رپورٹ بورڈ ہذا کو ارسال کی گئی اور مارکنگ کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔مارکنگ کے معیار کا موازنہ تشکیل شدہ کمیٹی AJK بورڈ اور فیڈرل بورڈ کمیٹی اسلام آباد کیا گیا۔ جو بذیل ہے۔٭مضمون فزکس کی 36 جوابی کاپیوں کی لوکل جانچ پڑتال کمیٹی نے جانچ پڑتال کی۔ لوکل جانچ پڑتال کمیٹی کے مطابق 16 جوابی کاپیوں کے نمبرات ای مارکنگ کے مقابلے میں زیادہ ہوئے۔ اور نمبرات کا انڈکس 5 پلس مائنس کے اندر رہا سوائے دوکاپیوں کے، جن کو فیڈرل بورڈ کمیٹی نے 5 پلس مائنس کے اندر قرار دیا۔ 14 جوابی کاپیوں کے نمبرات ای۔ مارکنگ کے مقابلے میں کم ہوئے جن کا فرق 1 سے 4 نمبرات کا ہے۔ ان جوابی کاپیوں کو بھی فیڈرل بورڈ کمیٹی نے 5پلس مائنس کے اندر قرار دیا اس طرح ان 30 جوابی کاپیوں میں فرق نیچرل انڈکس 5پلس مائنس کے اندر رہا۔ اور لوکل جانچ پڑتال کمیٹی کے مطابق 6 جوابی کاپیوں کے نمبرات بالکل درست ہیں جبکہ انہی 6 جوابی کاپیوں میں سے 2 جوابی کاپیوں میں فیڈرل بورڈ کے مطابق 1 سے 2 نمبرات کا فرق ہے جو کہ فطری ہے۔ اس طرح فیڈرل بورڈ کمیٹی نے مضمون فزکس کی مجموعی مارکنگ کو تسلی بخش قرار دیا۔مضمون کیمسٹری کی جانچ پڑتال کمیٹی نے 39 جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال کی۔ جن میں سے 14 جوابی کا ہیوں میں کوئی فرق نہ ہے۔ 7 جوابی کا ہوں میں فرق 1 نمبر کا ہے۔ 6 جوابی کاپیوں میں فرق 2 سے 5 نمبر کا ہے جبکہ 2 کاپیوں میں فرق 6 اور 8 نمبر کا ہے جبکہ انہی دو کاپیوں کی فیڈرل بورڈ کمیٹی کی جانچ پڑتال کے مطابق 4.5 اور 5 ہے جو کہ 5 پلس مائنس انڈکس کے اندر ہے اور فطری ہے۔ 1 کاپی جس میں نمایاں فرق دکھایا گیا تھا پر چیکنگ میں پہلے ہی یکسو ہو چکی تھی۔ لہذا فیڈرل بورڈ کیٹی نے مضمون کیمسٹری پارٹ اول کی ای مارکنگ کو مجموع طور پرتسلی بخش قرار دیا ہے۔ رپورٹ لف ہے۔مضمون بیالوجی کی جانچ پڑتال کمیٹی نے 35 جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال کی۔ 33 جوابی کاپیوں میں فرق نیچرل انڈکس 5پلس مائنس کے اندر ہے جبکہ 2 جوابی کا ہوں میں فرق 7.5 اور 8.5 ہے اور ان دو جوابی کاپیوں کی فیڈرل بورڈ کمیٹی کی جانچ پڑتال میں فرق 3 اور 4 نمبرات کا ہے۔ اور 33 جوابی کاپیوں کی فیڈرل بورڈ کی جانچ پڑتال کے مطابق نمبرات نیچرل انڈکس 5پلس مائنس کے اندر ہیں جو کہ فطری ہیں۔ لہذا فیڈرل بورڈ کمیٹی نے مضمون بیالوجی پارٹ اول کی ای مارکنگ کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ معزز عدالت عظمی کے فیصلہ مصدر ہ 2025-03-10 کے مطابق رزلٹ کی اشاعت کے بعد کسی قسم کی ری مارکنگ ررزلٹ میں تبدیلی سوائے درست اکاؤنٹنگ اور آن مارک حصہ کو مارک کرنے کے نہیں کی جاسکتی۔

Related Articles

Back to top button