دارالحکومت کے قومی منصوبے فلاحی اوور کیساتھ منتخب نمائندگان کی عدم دلچسپی

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے) مظفرآباد ڈویژن سے سابق وزیراعظم، سابق اپوزیشن لیڈر سمیت 11ممبران اسمبلی شہر کے قومی منصوبے فلائی اوور کو بروقت اور ڈیزائن کے مطابق تعمیر کرانے میں ناکام، 5سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد اس منصوبے کو جاری شدہ ڈیزائن سے ہٹ کر عوام کو خاموش کرنے کیلئے ایک لائن کا کام مکمل کیا جا رہا ہے جس سے ٹریفک رواں دواں کی جائے گی جبکہ 3وزراء اعظم کے دورے کے باجود اس منصوبے کو ریوائز کر کے 16کروڑ روپے کے فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے ہیں کہیں یہ منصوبہ مکمل نہ ہو جائے اور مظفرآباد کے عوام سفری سہولیت میسر نہ آسکے۔ دارالحکومت مظفرآباد میں ہر قومی منصوبے کو تعطل کا شکار کیا جاتا رہا ہے آج تک کوئی بھی مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم، وزراء نے آواز بلند کی نہ ہی زاتی توجہ دی جس کی وجہ سے مظفرآباد ڈویژں کے عوام ہمیشہ مسائل میں پھنسے رہے اب فلائی اور کے منصوبے کا بھی یہی ہے پہلے جو ڈیزائن دیا گیا اب اس سے ہٹ کر منصوبہ مکمل نہ ہونے پر عوامی سیاسی سماجی علمی ادبی تاجر حلقون کا سوال آخر اس منصوبے کے ساتھ ظلم کیوں کیا جا رہا ہے؟ محمد عمران،، بشارت جگوال، بلال احمد، ظہیر قریشی، رفیق احمد، راجہ ابرار، سعید احمد ودیگر نے کہا کہ اس فلائی اوور کے منصوبے پر ابتدائی ڈیزائن کے مطابق عملدآمد کیوں نہیں کیا جا رہا ہے اور منصوبہ کو ریوائز کرنے کیلئے 16کرور روپے ٹھیکیدار کوجاری کیوں نہیں کیے جا رہے کیا موجودہ اد قومی منصوبے کیلئے موضوع ہے؟ آخراس کا ذمہ دار کون ہے؟مظفرآباد کے 11ممبران اسمبلی بیورو کریسی میں بیٹھے لوگ جواب دیں براہ مہربانی اس منصوبے کو مکمل کرا دیں عوام ان کو شکریہ ادا کریں گے۔




