کالمزمظفرآباد

افواج پاکستان مضبوط پاکستان کی ضمانت ان پر تنقید کرنے والے غدار وطن

تحریر اعجاز احمد مغل

افواج پاکستان مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ان پر تنقید کرنے والے غیر ملکی دشمنوں کے ایجنٹ ہوتے ہیں۔ ان پر کڑی نظر رکھنی ہو گی۔ اگر کسی ملی کا دفاع مضبوط نہیں اس مللک کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ ایسے ممللک کو ایٹمی طاقتیں آسانی سے ترنوالی بنا لیتی ہیں۔ پاکستان کی فوج دنیاکی مسلم طاقتور فوج ہے۔ اسی لیے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر مانا جاتا ہے۔ہمارے عسکری اداروں کی کارکردگی کی بدولت دینا کا کوئی ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ہماری افواج قومی سطح پر اور بین الااقوامی محاذوں میں اپنی طاقت کا لوہا منوا چکی ہے۔ ضرب مومن ہو یا ضرب عضب پاکستان افواج نے کمال مہارت کا مظاہرہ دکھلایا۔ یہی وجہ ہے کہ جب کسی ملک کا دفاع کمزور ہوتا ہے تو پاک فوج کی خدمات کو مسعار مانگتا ہے۔آج بھارت کے ایوان پاکستان کی I.S.I کے نام سے کانپتے ہیں۔ حال ہی میں جب بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بلاجواز وبیلا اعلان حملہ کر دیاتو اسے جو جواب پاکستان کی افواج نے دیا وہ ساری دنیا نے دیکھا۔جب ہمارے طیارے بھارت بھر میں اپریشن کر کے کامیابی سے واپس آئے تو بھارت کی بہری وفضائی افواج ان کا کچھ نہ بگاڑ سکیں۔ جنرل عاصم منیرکی قیادت میں پاکستان کی تینوں افواج نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ دیا۔تو بھارت کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ اب کبھی بھی بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کے اندر کچھ ملک دشمن عناصر پاکستان کی ناقابل شکست فوج کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان کے خلاف زہریلہ پروپیگنڈہ کرتے نظر آتے ہیں۔ اپنے صفوں سے ان غداروں کو نکالنا ہو گا۔ چونکہ مضبوط فوج ہی استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔

Related Articles

Back to top button