مظفرآباد

مظفرآباد شہر کے لوگوں کا میں قرضدار ہوں‘سردار مختار خان

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سابق امیدوار اسمبلی حلقہ تین سردار مختار احمد خان نے کہا مظفرآباد شہر کے لوگوں کا میں قرضدار ہوں۔جو عزت پندرہ دسمبر کو انھوں نے مجھے دی وہ مجھ پہ احسان ہے۔ میں مظفرآباد شہر سے پیپلزپارٹی کے ایک ایک کارکن۔عہدہ دار۔بانی راہنماؤں سمیت بالخصوص شہر کی میری بہنیں۔بیٹیاں جو دن بھر اپنے محبوب قائد کے استقبال کیلئے بیٹھی رہیں انکا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مظفرآباد شہر باغیرت اور کمٹڈ لوگوں کی دھرتی ہے 2021 کے الیکشن میں میرا ساتھ دیا پندرہ دسمبر کو وزیراعظم آذاد کشمیر کے اعزاز میں جو استقبالیہ دیا گیا کم وقت میں وارڈ اور یونین کونسل کے لوگوں نے جوق در جوق شرکت کرکے ثابت کیا حلقہ تین پیپلزپارٹی کا ہے اور رہے گا۔میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور۔وزراء حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری درخواست پہ چنار ہاوس تشریف لائے۔ سردار مختار خان نے کہا پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے اس نے ہمیشہ عوامی طاقت کے ذریعے اقتدار حاصل کیا پیپلزپارٹی کی حکومت نے آتے ہی ریاست بھر میں تعمیر وترقی کا کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا مظفرآباد شہر ہم سب کا ہے اس کے مسائل کا حل بھی سب ملکر نکالیں گئے۔وزیراعظم آذاد کشمیر نے جو جو اعلانات کئیے اس پہ سو فی صد عمل درآمد ہوگا۔

Related Articles

Back to top button