مظفرآباد

چکار میں آتشزگی،بیکری اور کارخانہ جل کر خاکستر ہو گئے

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر چکار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی،قاسمیہ بیکری،ایک کارخانہ معہ سامان جل کر خاکستر،کرروڑوں روپے مالیت کا نقصان،تاجروں اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پاکر دیگر بازار کو جلنے سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شارٹ سرکٹ کے باعث چکار میں الف دین ولد کلوساکن کڑلی کی ملکیتی قاسمیہ بیکری،کارخانہ معہ سامان جل کر خاکستر ہو گئے،مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن وہ بیکری،کارخانہ کو بچانے میں کامیاب نہ ہوئے البتہ دیگر بازار جلنے سے بچا لیا گیا،مقامی لوگوں اور تاجروں نے چکار میں فائر بر گیڈ کی گاڑیاں نہ ہونے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چکار میں فائر برگیڈ کی گاریاں موجود ہوتی تو بیکری اور کارخانہ کو بھی جلنے سے بچایا جا سکتا تھا،ہٹیاں بالا سے چکار پہنچنے میں ریسکیو1122 کی آگ پر قابو پانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کو ٹائم لگتا ہے،جس کے باعث کسی بھی آتشزدگی کے واقعہ میں آگ کی فوری روک تھام ممکن نہیں ہے،دریں اثناء آتشزدگی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کی ہدایت پر ایکسٹرا،اسٹنٹ کمشنر جہلم ویلی عامر عباسی، اسسٹنٹ کمشنر چکار سردار علی،نائب تحصیلدار ہٹیاں بالا ایاز چغتائی،تھانہ پولیس چکار کے اہلکار بھی ریسکیو 1122کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے چکار آتشزدگی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے متاثرہ تاجرکی فوری ما لی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

Related Articles

Back to top button