مظفرآباد

محکمہ لوکل گورنمنٹ کا تعلق براہ راست عوام کیساتھ ہے،ارشاد قریشی

مظفرآباد (محاسب نیوز)آزاد حکومت کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشاد احمد قریشی نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ ایسا محکمہ ہے جس کا عوام سے براہ راست تعلق ہے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ میں عوامی شراکت کے باعث اس محکمہ کی اہمیت افادیت اور ذمہ داریاں بھی زیادہ ہیں تاہم محکمہ میں سٹاف کی کمی ہے۔ٹیکنکل سٹاف کو پورا کیے بغیر مطلوبہ ترقیاتی مقاصد حاصل ہونے میں دشواری کا سامنا ہے۔موجودہ دور میں ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ بھی کسی اعزاز سے کم نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ریٹائر ہونے والے چیف انجینئر محمد اسلم اعوان کے اعزاز میں منعقدہ الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب سے سیکرٹری سروسزوجنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری امتیاز احمد،ڈی ایم جی کے سینئر آفیسر مسعود الرحمن،ڈی جی آصف مجید چشتی،چیف انجینئر اسلم اعوان،نیاز کیانی،سید شفیق نقوی،بابر منہاس نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ریٹائر ہونے چیف انجینئر اسلم اعوان کو سٹاف کی جانب سے تحائف بھی پیش کیے گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سروسز چوہدری امتیاز احمد اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشاد احمد قریشی نے کہا کہ قبل ازیں بھی ہم نے بحثیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محکمہ کے ملازمین کی ترقیابیاں کی تھیں اب بھی محکمہ کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنکل سٹاف اور ایڈمنسٹریٹیو سٹاف کو ان کے حق کے مطابق ترقیابیاں عمل میں لائی جائیں گی۔محکمہ لوکل گورنمنٹ میں جس طرح سٹاف کی کمی ہے اس کو پورا کیا جائے گا۔محکمہ کے آفیسران اور ملازمین نے اطمینان ہو گا تو وہ بہتر انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے سکیں گے۔ارشاد احمد قریشی اور چوہدری امتیاز احمد نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آفیسران اور ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک میشنری جذبہ کے تحت عوامی خدمت کریں۔عوام سے قریبی رابطہ رکھیں،منصوبے معیار کے مطابق برووقت مکمل کیے جائیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ میں عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں اور ایسے منصوبے ترتیب دئیے جائیں جن سے ذیادہ سے زیادہ آبادی مستفید ہو سکے۔مقررین نے ریٹائر ہونے والے چیف انجینئر اسلم اعوان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 33سال تک عوام کی خدمت کی۔ان کی خدمات کا محکمہ اور عوام معترف ہیں۔

Related Articles

Back to top button