محکمہ مال کا پٹوار خانہ ایک جگہ نہ ہونے کے باعث سائلین کو مشکلات

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)محکمہ مال کا پٹوار خانہ ایک جگہ نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا پٹواریوں کے لیے ایک جگہ پٹوار خانہ قائم کرتے ہوئے 18 پٹوار پر مشتمل پٹہکہ کے جملہ پٹواریوں کو ایک چھتری کے نیچے جگہ دی جائے تاکہ سائلین بھی آسانی سے اپنے مسائل کے حل کے لیے جا سکیں اس وقت مختلف ایریا کے پٹواری حضرات جگہ جگہ بیٹھے ہوئے ہیں سادہ لوح لوگ پٹہکہ میں بیٹھے پٹواریوں کو جگہ جگہ تلاش کرنے لگے جس سے عام سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے پٹہکہ میں بیک وقت 18 پٹواری بیٹھتے ہیں لیکن انہوں نے جگہ جگہ دفاتر قائم کر رکھے ہیں جس سے عام آدمی کو وہاں جانے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے پٹہکہ انتظامیہ کے دفاتر کے قریب ترین ایک جگہ پٹوار خانہ قائم کرتے ہوئے جملہ پٹواریوں کو ایک چھتری کے نیچے بٹھا کر سائلین کی مشکلات کو دور کیا جائے تاکہ روز مرہ ریکارڈ درستگی سمیت انتقال کے اندراج اور نقولات کے حصول کے لیے آنے والے سائلین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو سکے،



