مظفرآباد
گہل کومی کوٹ‘سوتیلی ماں کا معصوم بچی پر بدترین تشدد‘ اعضاء جلاڈالے

گڑھی دوپٹہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ حدود گڑھی دوپٹہ کے نواحی گاؤں گہل کومی کوٹ میں سوتیلی ماں کا سات سالہ معصوم کلی پر بدترین تشدد جسم کے مختلف اعضاء کو جلا ڈالا تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھی دوپٹہ کی حدود گہل کومی کوٹ میں سوتیلی ماں کا سات سالہ بچی پر آگ سے جلانے کا الزام کومی کوٹ گہل کے رہائشی شکور نامی شخص کی اہلیہ نے اپنی سوتیلی بیٹی کو سریے کے راڈ کو آگ میں گرم کر کے جسم کے مختلف اعضاء کو جلا دیا جس پر ننھی پری کی حالت غیر ہوگئی مقامی لوگوں نے متاثرہ بچی کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے بچوں اور خواتین پر تشدد قانونی جرم ہے عوام علاقے نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر ڈی آئی جی ایس ایس پی مظفرآباد ایس ایچ او تھانہ گڑھی دوپٹہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔



