مظفرآباد

وزیراعظم،وزیر امور کشمیرکی ملاقات،تعمیروترقی میں تعاون جاری رکھیں گے،امیر مقام

اسلام آباد (بیورورپورٹ)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے درمیان جموں و کشمیر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام گرمجوشی سے وزیراعظم سے بغلگیر ہوے اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور آزاد کشمیر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اُجاگر کیا جائے گا اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ اور عوامی فلاحی منصوبوں میں تعاون پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔انجینئر امیر مقام نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ ملاقات میں توانائی، انفراسٹرکچر، ہیلتھ اور سیاحت کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

Related Articles

Back to top button