پٹہکہ‘15روزہ تفریحی میلے کا آغاز، صدف شیخ نے افتتاح کردیا

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)سب ڈویژن پٹہکہ میں 15 روزہ تفریحی میلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا سابق وزیر حکومت محترمہ صدف شیخ نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر پندرہ روزہ فیسٹیول کا افتتاح کیا اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی سلیم اعوان، چیئرمین میونسپل کمیٹی پٹہکہ سید ساجد گیلانی،وائس چیئرمین شاہد علی عثمانی،ممبر میونسپل کمیٹی پٹہکہ راشد عباسی،نائب تحصیلدار پٹہکہ انصر علی مغل،سیاسی رہنما ریاض عباسی،آرگنائزر تفریحی میلہ انیس اعوان،ممبر لوکل کونسلر شیراز عباسی،عمر فیاض تنولی،بلال اعوان،حاجی غلام مصطفی سمیت دیگر سیاسی سماجی رہنما اور شائقین میلہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی پندرہ روزہ تفریحی میلے میں بچوں کے لیے رنگ برنگے جھولے موت کا کنواں کشتی رانی سمیت دیگر ایٹمز بالسیری گراؤنڈ میں نصب کر دیے گے تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن پٹہکہ بالسیری گراؤنڈ میں تیسرا سالانہ پندرہ روزہ تفریحی میلے کا آغاز کر دیا سابق وزیر حکومت صدف شیخ نے فیتہ کاٹ کا فیسٹیول کا افتتاح کیا اس موقع پر سیاسی سماجی رہنما بھی موجود تھے محترمہ صدف شیخ نے باقاعدہ ٹکٹ لیکر موت کے کنوے میں موٹر سائیکل اور کار سرکس سمیت دیگر جھولوں کشتی رانی کا وزٹ کرتے ہوئے تفریحی میلے کے انعقاد پر میلے کے آرگنائزر انیس اعوان،دانش اعوان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پٹہکہ میں بچوں اور فیلمیز کے لیے بہترین ماحول کے اندر انجوائے منٹ کا ماحول فراہم کیا جس پر اہلیان پٹہکہ ان کے مشکور ہیں جو ہر سال یہاں کے لوگوں کو نت نئے تفریحی مواقع فراہم کرتے ہیں بالسیری گراؤنڈ پٹہکہ میں بچوں کے مختلف جھولے اور طرح طرح کے سٹائل بھی لگا دیے گے جس میں پٹہکہ اور دیگر مضافات کے بچوں کو شام کے اوقات کار میں بہترین جھولوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا،




