مظفرآباد

رخصتی کا وقت آگیا، چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے کام مکمل

مظفرآباد(محاسب نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم،عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے اتحادی حکومت کے وزیراعظم انوارالحق کی رخصتی کا وقت آن پہنچا، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت جمع ہونے کا امکان، نئے قائد ایوان کیلئے چہ مگوئیوں کاسلسلہ عروج پر، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین، حاجی یعقوب کے ساتھ فیصل راٹھور مقابلے کی دوڑ میں آگے، تحریک عدم اعتماد پر 17 ممبران کے دستخط کروا لیے گئے ہیں جب کہ متبادل قائد ایوان کیلئے نام کی جگہ خالی رکھی گئی ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ میں ترسیل ووصولی ڈاک رجسٹر تحریک عدم اعتماد کی وصولی کیلئے سیکرٹری اسمبلی کی ٹیبل پر موجود ہے، ذرائع کے مطابق وزرات عظمیٰ کیلئے حتمی نام اسٹیبلشمنٹ کو منظوری کیلئے بھیجاجا چکا ہے جہاں سے جواب موصول ہوتے ہی تحریک عدم اعتماد باضابطہ طورپر اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی جائے گی، تحریک پر رائے شماری کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 72 گھنٹوں کے اندر طلب کیاجائے گا، وزیراعظم کے استعفیٰ کی صورت میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہو گاجس کیلئے باضابطہ اسمبلی سیکرٹریٹ سے شیڈول جاری کیا جائے گا، نئے قائدایوان کے انتخاب کے بعد حلف برادری کی تقریب ہو گی اور نئی کابینہ کا اعلان بھی اسی روز متوقع ہے، نئی کابینہ 16 وزراء اور چار مشیران پر مشتمل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

Back to top button