مظفرآباد

سید افتخارحسین شاہ کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے اہم ملاقات

مظفرآباد (محاسب نیوز)سینئر سیاستدان،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ کوٹلہ ومرکزی سیکرٹری عوامی رابطہ بورڈ مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر سید افتخار حسین شاہ کی ملاقات،سید افتخار حسین شاہ نے حکومتی مذاکراتی ٹیم اور جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکراتی عمل کی کامیابی کا خیرمقدم کیا وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آجانا خوش آئند ہے کامیاب مذاکرات اور معاہدے کے بعد پاکستان کے خلاف سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ،عوامی مفاد اور امن وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے آزاد جموں وکشمیر کا خطہ کسی بھی ایسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا جس سے افراتفری کا ماحول پیدا ہو۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر آگے بڑھنا ہوگا،پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہے۔

Related Articles

Back to top button