اللہ نے چاہا تو بہت جلد غزہ کے متاثرین کیساتھ ہونگے،مظہر سعید

اٹلی(پی آئی ڈی)غزہ کے متاثرین کیلئے خوراک اور ادویات لیکر گوبل صمودفلوٹیلا قافلے ساتھ جانے والے وزیراطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ اٹلی کے جزیرے Sira Cusa کی بندرگاہ پر موجود۔محمد مظہر سعید شاہ کی کشتی سمندر میں خراب ہوگئی تھی جنہیں ریسکیو کر کے اٹلی کے جزیرے پر منتقل کیاگیاہے ہے۔محمد مظہر سعید شاہ نے مشکلات کے باوجود غزہ کے ظالمانہ حصار کو توڑنے اور امدادی راہداری کے قیام کے لیے سفر جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ اٹلی کے جزیرے سرا کوزہ سے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہمارے دل غزہ کے ساتھ دھڑک رہے ہیں، اللہ نے چاہا تو بہت جلد غزہ کے متاثرین کے ساتھ ہونگے، جس طرح سمندر میں ہماری کشتی خراب ہوئی تو سات آٹھ گھنٹے ہم بڑی مصیبت میں رہے لیکن اللہ رب العزت کی جانب سے امداد آئی اور ہم بحفاظت ایک جزیرے پر پہنچ گئے ہیں۔ ساحل پر اللہ کی رحمت کے سہارے موجود ہیں۔ محمد مظہر سعید شاہ کا کہناتھا کہ سب کی ہمتیں اور حوصلے بلند ہیں،اہل محبت سے دعاؤں کی درخواست ہے۔