مظفرآباد
خشک سردی کے باعث دارالحکومت میں مختلف بیماریاں پھوٹ پڑیں

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی)خشک سالی کے باعث مختلف بیماریاں پھوٹ پڑیں آلودگی گردوغبار نے ہر شہری کو متاچر کردیا پٹھوں کے درد نزلہ زکام کھانسی کے مرض بڑھ گئے۔ہسپتالوں کلینکس میڈیکل سٹورز لیبارٹریز پر مریضوں کا رش مہنگی ادویات ٹیسٹ عام آدمی بری طرح متاثر ہوگیا۔سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہ ہی ٹیسٹ پرائیویٹ لیبارٹریز اور کلینکس پر غریب لٹنے لگے جسم روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا۔ غریب مریضوں ان کے اہلخانہ وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں۔




