مظفرآباد

کشمیر پاکستان کی پہلی ترجیح، اس کو سیاست سے جوڑنا درست نہیں،کشمیر یوتھ کانفرنس

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی پہلی ترجیح ہے اسکو سیاست سے جوڑنا درست نہیں، سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکو مسئلہ آزاد کشمیرنہ بننے دیا جائے بھارت اس کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کہاکہآزاد کشمیر کے نوجوان طبقہ پر بھاری زمہ داری ہے کہ وہ دوست اور دشمن میں فرق کو سمجھے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیداکرکے مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے آگے بڑھے، وہ کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں منعقدہ کشمیر یوتھ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔کشمیر ہاوس میں کشمیر یوٹھ ڈائیلاگ اینڈ لیڈر شپ فورم کی جانب سے کشمیر یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آزاد کشمیر کے جوان،،سوشل میڈیا انفلوئنسرز،بلدیاتی نمائندگان اور ابھرتے لیڈرز نے بھرپور شرکت کی جبکہ مہمانوں میں سینیٹر مشاہد حسین سید، سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان،کنوئنر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی، ڈاکٹر اویس بن وصی،حریت رہنماء لطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین اور دیگر قائدین شریک ہوئے، انجینئر حمزہ محمود نے کانفرنس میں نظامت کے فرائض انجام دئیے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ پاکستان کی کشمیر پالیسی ہے وہی پالیسی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی تھی۔

Related Articles

Back to top button