فوڈ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن کانان بائیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)میونسپل کارپوریشن کے فوڈ انسپکٹر کا نان بائیو کے خلاف گرینڈ آپریشن کم وزن روٹی نان باقر خانی فروخت کرنے والے نان بائیوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے میونسپل مجسٹریٹ کی عدالت میں استغاثے دائر کر دیے گئے متعدد نان بائیو کے تندروں پر کم وزن روٹی نان باقر خانی ضبط اور پیڑے توڑ کر موقع پر دوبارہ وزن کے مطابق پیڑے تیار کروائے میئر میونسپل کارپوریشن سیدسکندر نثار گیلانی، چیف آفیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم، میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر ندیم میر نے چوہدری قدیر اور کنسٹیبل مہتاب احمد نے ہمراہ اپر اڈہ، خواجہ بازار، شوکت لائن، گوجرہ بنک روڈ میں نان بائیون کے تندورں پر روٹی باقر خانی نان کا وزن موقع پرکیا۔ بعض تندوروں پر روٹی نان باقر خانی کا وزن مقررہ پورا تھا جبکہ بعض ایک تندور پر کم وزن پایا گیا جن کو موقع پر ہدایت کی گئی کسی صورت کم وزن فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے نہ ہی معافی ہو گی۔




