مظفرآباد
آمدہ انتخابات‘عوامی ریاستی جماعت کی بحالی میں کردار اد اکرینگے‘سردار عتیق
راولپنڈی (محاسب نیوز)صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے حریت رہنما داود خان یوسفزئی اور سردار اعجاز خلیق، شہزاد عباسی،عبدالرافع کی الگ الگ ملاقاتیں، آزادکشمیر کے آمدہ عام انتخابات کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر کی مجوعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی رہنماؤں نے مسلم کانفرنس کو مضبوط و منظم کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے مسلم کانفرنس ریاست کی داعی جماعت ہونے کے ناطے عوام کے مسائل کو اُجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی، صدر مسلم کانفرنس سردارعتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ ریاست کے عوام آمدہ عام انتخابات میں مسلم کانفرنس پر اعتماد کا اظہار کرکے ریاستی تشخص کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، مسلم کانفرنس میں نوجوان رہنماؤں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط و منظم ہو رہی ہے جس کے مثبت اثرات مسلم کانفرنس کی کامیابی کی صورت میں سامنے آئیں گے، انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے وہ مسلم کانفرنس کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر اپنی ذمہ داریوں کو پوری کریں، آزادکشمیرکے عوام غیر ریاستی جماعتوں سے مایوس کر ہو کر ریاستی جماعت کی طرف مائل ہو رہے ہیں، مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو جائز مقام دیں گے، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کارکنوں کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھا، آنے والا وقت مسلم کانفرنس کا ہے، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے مسلم کانفرنس کا اقتدار میں آنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ باالخصوص نوجوانوں سے کہوں گا کہ وہ ریاستی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کر یں، نوجوان ریاست کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کی مسلم کانفرنس میں شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ نوجوان بھی ریاستی جماعت کے ڈسپلن سے بخوبی واقف ہیں جو مسلم کانفرنس کی جدوجہد سے عبارت ہیں۔مسلم کانفرنس کو دیوار سے لگانے کا سب سے بڑا نقصان تحریک آزادی کشمیرکو پہنچا ہے، آزاد خطہ میں جو حکومتیں قائم ہوتی ہیں ان کے ہاتھ باندھے اور زبانیں بند ہوتی ہیں، تحریک آزادی کشمیر کو سیاست سے پاک کرنا ہو گا، کسی بھی تحریک کا عملی جدوجہد کے بغیر پایہ تکمیل تک پہنچانا ناممکن ہوتا ہے، ٹرمپ کا پیس فورم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے، اس کیلئے حکومت پاکستان اور آزادکشمیر کی جملہ سیاست قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا۔





