تازہ ترینمظفرآباد

والدین نے بچیوں کوکینسر بچاؤ ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)آزاد کشمیر بھر میں محکمہ صحت کی جانب سے 9 سال سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو ویکسین لگانے کا عمل والدین نے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا محکمہ صحت کا عملہ مختلف سکولز میں ویکسین لگانے کے لیے جانے لگا جبکہ والدین کو ویکسین لگانے کی خبر ملتے ہی والدین نے اداروں کے سربراہان کو مطلع کر دیا کہ ہمارے کسی بچے کو کسی قسم کی کوئی ویکسین نہ لگائی جائے کورونا ویکیسن کے بعد اکثر لوگوں میں یہ ابہام پایا جاتا ہے کہ کورونا ویکسین ایک جانا لیوا ویکسین ہے اسی تناظر میں والدین اس ویکسین کو بھی اپنے بچوں کو لگوانے سے انکاری ہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری سرکلر میں ایک ویکسین کے بڑے فوائد بتائے جا رہے ہیں مستقبل قریب میں خواتین کو کینسر جیسے مرض سے بچاؤ کے لیے قومی سطح پر ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا جبکہ 148 ممالک جس میں اسلامی ممالک بھی شامل ہیں کامیابی سے یہ ویکسین استعمال کی گئی ہے لیکن آزاد کشمیر کے اندر اس ویکسین کو لگانے پر والدین نے مکمل انکار کر رکھا ہے تعلیمی اداروں کے سربراہان نے ویکسین کے عمل کو والدین کی مرضی سے مشروط کر رکھا ہے جو والدین اپنی بچیوں کو ویکسین لگوانا چاہتے ہیں وہ لگوائیں جو نہیں لگوانا چاہتے وہ ادارے میں آکر لکھ کر دیں کہ ہم اس ویکسین کو نہیں لگوانا چاہتے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف سکولوں میں گئی ہیں لیکن والدین نے ویکسین لگوانے سے مکمل انکار کر دیا ہے،،

Related Articles

Back to top button