پرائس کنٹرول کمیٹی نے گرانفروشوں کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،شہری لٹنے لگے

مظفرآباد (رپورٹ: خبرنگارخصوصی)شہر اقتدارکے عوام کو گراں فروشوں کے حوالے کردیا گیا۔ پرائس کنٹرول کمیٹی وضلعی انتظامیہ کی روایتی بے حسی دارالحکومت کے نان بائیوں اور کوئٹہ چمن کیفے مالکان کو کھلی چھوٹ 30روپے والی باقرخانی 35روپے میں کم وزن میں فروخت کی جارہی ہے۔نان روٹی بھی مقرر ہ وزن سے کم وزن میں فروخت کرکے شہریوں کو 4سے 5روٹیاں کھانے پر مجبور کردیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ چمن کیفے پر چھوٹا سا پراٹھا پچاس روپے اور دودھ پتی 100روپے میں فروخت کی جارہی ہے جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ کوئٹہ چمن کیفے پردودھ کس ڈیری فارم سے لایا جاتا ہے۔ اور چوبیس گھنٹے دیسی دودھ موجود رہتا ہے کہاں سے اتنی بڑی مقدار میں دیسی دودھ آتا ہے۔ یہ معلوم کیا جانا ضروری ہے ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی میونسپل کارپوریشن کے حکام نوٹس لیں عوامی سماجی علمی ادبی حلقوں کا مطالبہ محمد عمران،بشیر احمد، رفیق ملک، طاہر احمد، بشارت جگوال، فقیر اللہ، بابرحسین ودیگر نے کہا کہ بڑی تعدادمیں نان بائی کم وزن پراٹھا پچاس روپے میں فروخت کرکے شہریوں کو دودھ پتی چائے کے ریٹ زیادہ وصول کیے جارہے ہیں۔




