تازہ ترینصوبائیقومی

حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام، اجلاس ملتوی

حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام ہو گئی جس کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محبوب جان نے کی۔
کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی معطل کرنا پڑ گئی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 240 ہے، اجلاس کے کورم کے لیے 84 ارکان کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے۔
سینیٹ کا اجلاس بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی
ادھر سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ذیشان خانزادہ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو ہم اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔
جس پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ایسے دھمکی نہیں دے سکتےکہ اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔
سینیٹ میں بھی پی ٹی آئی ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے اور ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کے باعث چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا۔

Related Articles

Back to top button