ابیٹ آبادتازہ ترین

اب دربند کے ترقیاتی فنڈز یہاں بھی خرچ ہونگے ، اکرام غازی

دربند (نمائندہ خصوصی) ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین ڈیڈک مانسہرہ اکرام اللہ غازی نے نیبر ہوڈ کونسل دربند گھاڑ بالا میں عوامی سہولت کے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں یونین کونسل نکہ کی متعدد سکیموں سمیت گھاڑ بالا جنازہ گاہ کی چھت، پی سی سی روڈز اور دربند تا کیارہ روڈ شامل ہیں۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین نیبر ہوڈ کونسل دربند حبیب سخی، صدر پی ٹی آئی تحصیل دربند نصیر احمد تنولی، مبشر شاہ، نیاز محمد خان، اعجاز احمد تنولی، جہانزیب لالا چیئرمین ویلج کونسل کاجلہ دا¶د تنولی سمیت تمام علاقہ عمائدین اور معززین نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے اکرام اللہ غازی نے کہا کہ ماضی میں تحصیل دربند کو ترقیاتی کاموں میں نظرانداز کیا جاتا رہا، لیکن اب ان شائاللہ تحصیل دربند کے ترقیاتی فنڈز اسی علاقے میں خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے اور یہ سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔علاقہ عمائدین نے منصوبوں کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جناب اکرام اللہ غازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدامات عوام کے دیرینہ مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ علاقہ مکینوں کی مشکلات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔انشاءاللہ عوامی خدمت اور ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی پوری تیزی سے جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button