والدین نے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل دے دیئے‘حادثات معمول

مظفرآباد(رپورٹ: خبرنگار خصوصی)والدین کی لاپرواہی کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل کی فراہمی، موٹر سائیکل حادثات میں اضافہ، والدین خود پریشانی کا شکار ہونے لگے۔ ٹریفک پولیس چالان کر کے بچوں کو نصیحت تو کرتی ہے لیکن کم عمر بچے من مانیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ موٹر سائیکل حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز چھتر اور ایبٹ آباد روڈ پر دو موٹر سائیکل حادثات میں 3نوجوان زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122کے رضا کاروں نے ریسکیو کر کے ہسپتال پہنچایا چھتر روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں عدیل احمد عمر 22سال ساکنہ گوٹھہ، چھتر روڈ پر قدیر احمد عمر 20سال اور وسیم اشرف عمر 18سال ساکنہ چہلہ زخمی ہوئے ہیں اس طرح موٹر سائیکل حادثات روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں جن میں بچے شدید زخمی ہوئے ہیں یا زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اس حوالہ سے ٹریفک پولیس ہی نہیں بلکہ والدین کی زیادہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کم عمر میں موٹر سائیکل نہ لیکر دیں اگر دیتے ہیں تو ان پر نظر رکھیں اور اس تیز رفتاری سے موٹر سائیکل نہ چلانے کی ہدایت کریں۔




