مظفرآباد
سائیں سخی سہیلی سرکار کی 9روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں
مظفرآباد(محاسب نیوز) معروف روحانی و مذہبی شخصیت پیر سائیں سخی سہیلی سرکار کا 9 روزہ سالانہ عرس مبارک مظفرآباد میں عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ عرس کی تقریبات میں آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں زائرین، مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی اور روحانی فیوض و برکات حاصل کیں۔عرس کے دوران روزانہ محافلِ نعت، ذکر و اذکار، ختمِ قرآن، درود و سلام اور خصوصی دعاو?ں کا اہتمام کیا گیا۔ آخری روز اجتماعی دعا کی گئی جس میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، باہمی اتحاد اور عالمِ اسلام کے لیے امن و استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔منتظمین کے مطابق عرس کے موقع پر لنگرِ عام کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس سے ہزاروں زائرین نے استفادہ کیا۔ سیکیورٹی، صفائی اور طبی سہولیات کے مؤثر انتظامات کیے گئے تھے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عرس میں شریک عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ پیر سائیں سخی سہیلی سرکار کی تعلیمات محبت، رواداری، خدمتِ خلق اور اخوتِ انسانی کا درس دیتی ہیں، جن پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ عرس کے اختتام پر زائرین نے منتظمین کے انتظامات کو سراہا اور آئندہ برس بھی بھرپور شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔اختتامی دعا سے وزیر حکومت چوہدری محمد رشید، چں?یرمین علماء و مشائخ کونسل صآحبزادہ ذوالفقار،روحیل عباسی،شوکت جاوید میر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اسلام پھیلانے کا سہرا اولیائے اللہ کے سر ہے۔کشمیر میں اسلام پھیلانے میں حضرت ساں?یں سخی سہیلی سرکار سمیت دیگر اولیاء کا کلیدی کردار ہے۔ آستانے اور خانقاہیں محبت اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔لوگ ان درگاہوں پر آکر روحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔




