مظفرآباد

سیکرٹری تعلیم سکولز کی تعلیم دوست پالیسیوں سے خائف عناصر کا پروپیگنڈہ مسترد

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری تعلیم سکولز کی تعلیم دوست پالیسیوں اور محکمہ میں اصلاحات کے باعث مافیاز پریشان سیکرٹری تعلیم کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں جاری کرنی شروع کردیں۔ سیکرٹری تعلیم محکمہ تعلیم کو اپنی روح کے مطابق چلانے کیلئے پرعزم سیکرٹری تعلیم قاضی عنایت علی نے محکمہ کے بنیادی مسائل حل کرنے کے اقدامات کیے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری قاضی عنایت علی نے اپنی تعیناتی کے فورا بعد محکمہ میں وزیراعظم اور وزیر تعلیم کی ہدایت پر اصلاحات کا آغاز کیا۔ دن رات محنت کرکے محکمہ کے ملازمین آفیسران کے بنیادی مسائل حل کیے۔ سکولوں میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے سیکرٹری تعلیم قاضی عنایت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ اسطرح محکمہ میں روکے ہوئے سیلیکشن بورڈ بھی کیے گئے۔ ٹیچروں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات عمل میں لائے گئے۔ محکمہ تعلیم کو عین اس کی روح کے مطابق سیاست سے پاک کرکے رواں دواں کرنا سیکرٹری تعلیم کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ سیکرٹری کے سخت گیر اصلاحاتی ایجنڈے کے باعث محکمہ میں موجود مافیا بھی پریشان ہیں اور کچھ عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے سیکرٹری تعلیم کے خلاف سوشل میڈیا پر بے پرکی اُڑا رہے ہیں۔ جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ محکمہ کو راہ راست میں لانے کیلئے سیکرٹری تعلیم پرعزم ہیں اور نہیں علم دوست حلقوں کا اعتماد حاصل ہے۔

Related Articles

Back to top button