محمد یامین، فرید احمد قریشی، اُسامہ شائق نے اپنے مقالہ جات کا دفاع کرلیا

مظفرآباد (نامہ نگار)شعبہ اُردو کے فارغِ التحصیل نو محققین طلبہ حمزہ سعید، توحید مظفر اور محمد احسان کے مقالہ جات کی دفاعی تقریب گورنمنٹ کالج برائے طلبہ مظفرآباد کیکانفرنس ہال میں منعقد کی گئی۔ جامعہ کشمیر کے شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر میر یوسف میر بیرونی ممتحن کے طور پر شریک ہوئے۔ شعبہ اُردو کے اساتذہ پروفیسر اعجاز نعمانی، سعید احمد شاد اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گڑھی دوپٹہ کیپرنسپل ڈاکٹر عبدالکریم طلبہ کے مقالہ جات کے نگران کے طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔ محمد یامین، فرید احمد قریشی، اُسامہ شائق اور شعبہ اُردو کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ تینوں طلبہ نے اپنے مقالہ جات کا کامیاب دفاع کیا اور بیرونی ممتحن اور حاضرینِ تقریب کے سوالات کے خوش اسلوبی سے جوابات دیے۔ بیرونی ممتحن میر یوسف میر نے تینوں طلبہ کو مقالہ جات کے کامیاب دفاع پر مبارک باد دی اور طلبہ کی عمدہ نگرانی اور اساتذہ کی بھی تحسین کی۔ گورنمنٹ کالج برائے طلبہ مظفرآباد میں تحقیق کے لیے روشن امکانات کی اُمید ظاہر کی اور طلبہ کو تحقیق کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔



