بے نظیر بھٹو شہیدکا فلسفہء ِعوامی خدمت مشعل راہ ہے‘ فیصل ممتاز

مظفرآباد (محاسب نیوز) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے دخترِ مشرق، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں اُن کی عظیم قومی، جمہوری اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوام کے حقوق اور خواتین کے بااختیار کردار کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔انہوں نے کہا کہ وہ عالمِ اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم تھیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جمہوری جدوجہد کی ایک روشن مثال قائم کی،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے آمریت، جبر اور انتہا پسندی کے خلاف بے خوف ہو کر جدوجہد کی اور عوامی طاقت پر کامل یقین رکھا۔وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری عوام کی بھرپور حامی رہیں اور عالمی سطح پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کرتی رہیں۔ ان کی جدوجہد اور قربانی کشمیری عوام کے لیے حوصلے اور استقامت کا سرچشمہ ہے۔آج اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفہ? عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور قومی یکجہتی کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی، استحکام اور مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں اُن کے مشن کو پایہ? تکمیل تک پہنچانے کی توفیق عطا کرے


