مظفرآباد

سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں خود احتسابی کا شفاف نظام متعارف

مظفرآباد (محاسب نیوز)سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں خود احتسابی کا شفاف نظام متعارف تفصیلات کے مطابق سینٹرل پریس کلب مظفرآباد نے ادارے میں خود احتسابی کا شفاف نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ اور مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس صدر پریس کلب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات کے پیش نظر ایک رکن کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر اس کی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ بعض ممبران کو پریس کلب کے آئین کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے گئے۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پریس کلب کے ادارہ جاتی ڈھانچے اور صحافتی اقدار کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام اراکین کو آئین و ضوابط کی پابندی لازمی قرار دی گئی۔

Related Articles

Back to top button